این ایم ڈی سی نے 65ویں اے جی ایم میں شیئر ہولڈرز سے بات چیت کی

0
0

ہمارا وژن ایک عالمی ماحول دوست کان کنی کمپنی کے طور پر ابھرنا ہے: امیتاوا مکھرجی
لازوال ڈیسک

حیدرآباد؍؍ ہندوستان کی سب سے بڑی خام لوہے پیدا کرنے والی کمپنی این ایم ڈی سی نے آج کمپنی کی 65ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں اپنے شیئر ہولڈرز سے بات چیت کیا۔واضح رہے کارپوریٹ امور کی وزارت اور ایس ای بی آئی کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے،اے جی ایم کا انعقاد ورچوئل موڈ کے ذریعے کیا گیا۔اس موقع پر امیتاوا مکھرجی، سی ایم ڈی (اضافی چارج) اور ڈائریکٹر (فنانس) نے میٹنگ کی صدارت کی اور شیئر ہولڈرز سے تبادلہ خیال کیا۔وہیں کمپنی کے بورڈ ممبران دلیپ کمار موہنتی، ڈائریکٹر (پروڈکشن)، وی سریش، ڈائریکٹر (کمرشل)، ونے کمار، ڈائریکٹر (ٹیکنیکل)، اے ایس پردھا ساردھی، کمپنی سکریٹری کے ساتھ آزاد ڈائریکٹرز سنجے ٹنڈن، ڈاکٹر انیل کامبلے، وشال ببر، سنجے سنگھ کمپنی کی رپورٹ اپنے شیئر ہولڈرز کو پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔وہیںکمپنی کے اندر مالی سال 2023کی کامیابیوں اور مستقبل کے لیے تیار کردہ روڈ میپ کا ایک جائزہ پیش کرتے ہوئے،سی ایم ڈی نے کہاکہ دنیا ترقی کر رہی ہے اور ذمہ دار کان کنی کمپنیوں کے مطالبات اور توقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارا وژن ایک عالمی ماحول دوست کان کنی کمپنی کے طور پر ابھرنا ہے، جو نہ صرف موجودہ ضروریات کو پورا کرتی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کی ضروریات کا بھی تحفظ کرتی ہے۔اس موقع پرشیئر ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ آپ کی مسلسل حمایت اور اعتماد کے ساتھ، مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں ہم جو بیانیہ تخلیق کرتے ہیں وہ اس عزم کی بازگشت کرے گا جس نے ہمیں اس مقام تک پہنچایا ہے۔ موصوف نے مزیدکہا کہ میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ایک مضبوط صنعتی ثقافت اور روشن مستقبل کی تعمیر میں ہمارے ساتھ شراکت کریں۔وہیہں شیئر ہولڈرز نے انٹرایکٹو سیشن کے دوران کمپنی کی ترقی کی رفتار اور ذمہ دار کان کنی کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔اس موقع پر این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ نے بھی اپنی آٹھوویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا۔واضح رہے ڈیمرجر کے بعد اور بی ایس ای، این ایس ای اور سی ایس ای پر ایکویٹی شیئرز کی لسٹنگ کے بعد یہ کمپنی کی پہلی سالانہ جنرل میٹنگ تھی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا