ایم سی ایم سی اور ڈی اِی سی آر پیڈ نیوز کی نگرانی اور سیاسی اِشتہارات کی پیشگی تصدیق کیلئے قائم کیا گیا

0
0

یہ ضلع شوپیان میںشفاف اور منصفانہ اِنتخابی عمل کو یقینی بنانے کےلئے ایک اہم قدم ہے
لازوال ڈیسک
شوپیانقانون ساز اسمبلی۔ 2024 کے عام اِنتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا (اِی سی آئی) کے حکمنامے کے مطابق شوپیاں میں میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایم سی ایم سی) اور ڈِسٹرکٹ الیکشن کنٹرول روم (ڈِی اِی سی آر) قائم کیا گیا ہے جو ضلع میں شفاف اور منصفانہ اِنتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ضلع سطح پر ایم سی ایم سی اس بات کو یقینی بنانے کے لئے قائم کیا گیا ہے کہ تمام میڈیا مواد ای سی آئی کے رہنما خطوط کی تعمیل کرتا ہے۔ اِس کے علاوہ یہ پرنٹ میڈیا میں پیڈ نیوز کی نگرانی کرے گا۔ایم سی ایم سی ہرقسم کے سیاسی اشتہارات کوالیکٹرانک میڈیا پرٹیلی کاسٹ یا نشرکرنے کی تصدیق کرے گا۔ اِس کے علاوہ یہ پرنٹ میڈیا میں شائع ہونے والے سیاسی اشتہارات کی بھی تصدیق کرے گا جو پول ڈے اور پری پول ڈے پر شائع کئے جائیں گے۔ڈِسٹرکٹ ایم سی ایم سی کی سربراہی ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کرتے ہیں اور اس میں آر اوز، ڈی آئی او، سوشل میڈیا ایکسپرٹ اور ایک صحافی سمیت ممبران شامل ہوتے ہیں۔دریں اثنا، الیکشن کنٹرول روم اِنتخابی عمل کے مختلف پہلوو ¿ں کو منظم کرنے اور ضلع کے رائے دہندگان کو سہولیت اور متعلقہ معلومات فراہم کرنے کے لئے راﺅنڈ دی کلاک کام کر رہا ہے۔کنٹرول روم مو ¿ثر معلومات کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اِنتخابی ٹیموں اور ایجنسیوں کے درمیان مواصلاتی رابطے کے طور پر کام کر رہا ہے۔ایم سی ایم سی اور ڈِسٹرکٹ الیکشن کنٹرول روم کا قیام پورے انتخابی عمل کی سا لمیت اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن اتھارٹی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا