لازوال ڈیسک
جموں؍؍MSME DFO J&K وزارت MSME حکومت ہند، جموں نے آج MSME ZED پائیدار اسکیم پر ایک روزہ ویبینار کا اہتمام کیا۔ ویبینار کا مقصد عالمی مارکیٹ میں MSME سیکٹر کی مسابقت اور معیار کو بڑھانا تھا۔ویبینار کا افتتاح جی ویلادورائی، جوائنٹ ڈائریکٹر MSME-DFO جموں نے کیا اور تقریباً 52 یونٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔اپنے افتتاحی خطاب میں، انہوں نے شرکاء کو جموں و کشمیر کے تناظر میں زیڈ ای ڈی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا اور تمام MSME شرکاء سے اپیل کی کہ وہ ZED کے بارے میں مطلوبہ معلومات حاصل کرنے کے لیے پروگرام کا استعمال کریں اور ZED کو اپنے یونٹوں میں ماحول پر صفر اثرزیرو ڈیفیکٹ کے ساتھ مصنوعات تیار کرنے کے لیے لاگو کریں۔ مہمان فیکلٹی سونل سگی، ZED کنسلٹنٹ نئی دہلی نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے ZED کی پائیدار اسکیم پر تبادلہ خیال کیا۔ ویبینار موجودہ یونٹ ہولڈرز کے لیے فائدہ مند تھا، جنہیں مہمان فیکلٹی نے زیرو ایفیکٹ زیرو ڈیفیکٹ (ZED) اور مختلف مصنوعات کی تیاری اور سروس سیکٹر میں اس کی افادیت کے بارے میں بتایا۔قبل ازیں استقبالیہ خطبہ ونو جی کول، پروگرام کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم ای ڈی ایف او جموں نے پیش کیا۔شکریہ کا ووٹ راجیش کمار، اسسٹٹ ڈائریکٹر MSME DFO جموں نے پیش کیا۔