ایمرجنسی کے سیاہ دن لانے والے’ آئین سے محبت کا دعویٰ نہیں کر سکتے: مودی

0
0

نئی دہلی، // کانگریس کی قیادت والے انڈیا گروپ کی طرف سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف ملک کے آئین کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہونے کا نعرہ لگائے جانے کے ایک دن بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی نافذ کرنے والوں کو آئین سے محبت کا دعویٰ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹس کی ایک سیریز میں، مسٹر مودی نے 1975 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے لگائی گئی ایمرجنسی کے لئے کانگریس پر حملہ کیا۔ ایمرجنسی کو ‘یوم سیاہ’ کے طور پر یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "یہ دن ہمیں یاد دلائے گا کہ کس طرح کانگریس پارٹی نے بنیادی آزادیوں کو تباہ کیا اور ہندوستان کے آئین کو پامال کیا، جس کا ہر ہندوستانی احترام کرتا ہے۔” انہوں نے کہا کہ جس ذہنیت کی وجہ سے ایمرجنسی لگائی گئی تھی وہ ذہنیت آج بھی اس پارٹی میں زندہ ہے۔ "آج کا دن ان تمام عظیم مردوں اور خواتین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے جنہوں نے ایمرجنسی کی مخالفت کی۔”
وزیر اعظم کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک آج 25 جون کو ایمرجنسی کے نفاذ کے 49 سال مکمل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ”صرف اقتدار برقرار رکھنے کے لیے اس وقت کی کانگریس حکومت نے ہر جمہوری اصول کو نظر انداز کیا اور ملک کو جیل میں تبدیل کردیا۔ جس نے بھی کانگریس سے اختلاف کیا اسے ہراساں اور پریشان کیا گیا۔ سب سے کمزور طبقوں کو نشانہ بنانے کے لیے سماجی طور پر رجعت پسندانہ پالیسیاں لاگو کی گئی تھیں۔
کانگریس پارٹی پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا، "ایمرجنسی نافذ کرنے والوں کو ہمارے آئین سے اپنی محبت کا دعویٰ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے لاتعداد مواقع پر آرٹیکل 356 لگانے کے ساتھ ہی پریس کی آزادی کو ختم کرنے والا بل پاس کیا اور وفاقیت کو تباہ کیا اور آئین کے ہر پہلو کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے اعادہ کیا کہ جس ذہنیت کی وجہ سے ایمرجنسی لگائی گئی، وہ اب بھی اس پارٹی میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا، "وہ اپنے دکھاوے کے ذریعہ آئین کے تئیں اپنی نفرت چھپاتے ہیں، لیکن ملک کے عوام ان کی حرکتوں کو سمجھ چکے ہیں اسی لیے انہوں نے انہیں بار بار مسترد کیا ہے۔ "ایمرجنسی کا اعلان ٹھیک 49 سال پہلے 24-25 جون 1975 کی درمیانی رات کو کیا گیا تھا۔”

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا