لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ایس جی سی ٹی سپیشل سکیورٹی فورس (ایس ایس ایف) کے اہلکار کلبیر سنگھ کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔اُنہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا اور مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعاکی۔