’ایف سی آئی جموں کو جلد ہی اِنسٹی چیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کے طورپر اَپ گریڈ کیا جائے گا‘

0
0

خطے میں صنعت کے لئے ہنر مند اَفرادی قوت کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے گا::سوربھ بھگت
لازوال ڈیسک

جموں؍؍فوڈ کرافٹ انسٹی چیوٹ جموں کو جلد ہی اِنسٹی چیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کے طور پر اَپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ خطے میں صنعت کے لئے ہنر مند اَفرادی قوت کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔یہ بات آج یہاں کمشنرسیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سوربھ بھگت کی صدارت میں منعقدہ فوڈ کرافٹ انسٹی چیوٹ جموں کی 18 ویں گورننگ باڈی میٹنگ کے دوران بتائی گئی۔میٹنگ میں انکشاف کیا گیا کہ اس سلسلے میں تجویز مرکزی وزارت سیاحت کو منظوری کے لئے پیش کی گئی ہے۔میٹنگ میں اِنسٹی چیوٹ کے لئے بس کی خریداری، چھتوں پر پینل کی تنصیب اور کیمپس کے اندر ہوسٹل کی سہولیت کے قیام کی منظوری دی گئی۔کمشنرسیکرٹری نے اِنسٹی چیوٹ کی کوششوں کی ستائش کی جس نے جموںوکشمیر پولیس کے ساتھ اَپنے جیل کے قیدیوں اور ماتریوں کے رشتہ داروں کی تربیت دینے کے لئے ان کو روزگار کے قابل بنانے کے لئے معاہدہ کیا ہے ۔ اُنہوں نے کیمپس کے اَندر مہمان نوازی شعبے اور دیگر سیٹلائٹ مراکز میں مختلف سکل ڈیولپمنٹ پروگراموں کے اِنعقاد کے لئے ایف سی آئی کی بھی تعریف کی۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ جلد ہی ایک میگاملٹ فیسٹول کا اِنعقاد کیا جائے گا تاکہ ایف سی آئی کے طلباء اَپنی کھانا پکانے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں جس میں صنعتی رہنماؤں اور پیشہ ور اَفراد کو مدعو کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایف سی آئی جموں پہلے ہی ملٹ کی ترکیبوں کا ایک کتابچہ لے کر آیا ہے۔کمشنر سیکرٹری نے ایف سی آئی پر زور دیا کہ وہ صنعتی رہنمائوںکے ساتھ کام کرنے کے مواقع تلاش کریں اور صنعتی دوروں، صنعتی ایگزیکٹوز اور پیشہ ور اَفراد کے اِنسٹی چیوٹ کے دورے کے لئے تعاون کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے اِنسٹی چیوٹ کو طلبأ کے سیکھنے کے مرحلے میں جدید ترین صنعتی رجحانات کو اَپنانے میں مدد ملے گی تاکہ انہیں جدید ترین معلومات سے آراستہ کیا جا سکے۔اُنہوں نے راکیش وزیر پر زور دیا کہ وہ اِنسٹی چیوٹ میں ہائی پروفائل اِنڈسٹری کے رہنمائوں کے دورے کا اہتمام کریں تاکہ وہ طلبأ کی تقرری میں مدد کر سکیں۔صدر ہوٹل اینڈ لاجز ایسوسی ایشن کٹرہ راکیش وزیر نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ تمام بڑے ہوٹل چینز نے کٹرہ اور اس کے آس پاس اَپنے ہوٹل قائم کر لئے ہیں اور صنعت کے لئے ہنرمند اَفرادی قوت کی مسلسل بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔ اُنہوں نے ایف سی آئی کی اَپ گریڈیشن کی تجویز پر اِنتظامیہ کی تعریف کی جس سے ہوٹل اِنڈسٹری کو خطے میں ہنر مند اَفرادی قوت حاصل کرنے میں بے حد مدد ملے گی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ٹورازم جموں وویکانند رائے، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت سدرشن کمار، ایڈیشنل سیکرٹری ایس ڈی ڈی سچن دیو، جنرل منیجر جے کے ٹی ڈی سی نارائن دَت، آئی ایچ ایم سری نگر کے ایچ او ڈی اینڈ ایڈمنسٹریٹیو آفیسر شیام لال، ایچ او ڈی فوڈ سائنس گورنمنٹ کالج فار وومن گاندھی نگرجموں انورادھا گنڈوترا، صدر ہوٹل اینڈ لاجز ایسوسی ایشن جموں (ہوٹل اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی) پون گپتا اور اِنسٹی چیوٹ کے پرنسپل جیوتی بھٹی نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا