ایشین گیمز: ہندوستان نیپال کو شکست دے کر خواتین کبڈی کے فائنل میں پہنچا

0
0

ہانگزو،// ایشین گیمز2023 میں ہندوستانی خواتین کی کبڈی ٹیم نے جمعہ کو سیمی فائنل میچ میں نیپال کو 61-17 سے شکست دے کر کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
ہندوستان نے اپنی سب سے بڑی جیت درج کرتے ہوئے مسلسل چوتھی بار ایشین گیمز کبڈی مقابلے کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
ہندوستانی کبڈی ٹیم ہفتہ کو فائنل میں ایران اور چینی تائپے کے درمیان سیمی فائنل میچ کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔
آج یہاں ژیااوشان گوالی اسپورٹسسنٹر میں کھیلے گئے یکطرفہ میچ میں ہندوستان نے نیپال کو پانچ بار آل آؤٹ کیا، جبکہ نیپال کی کبڈی ٹیم پورے میچ میں انتہائی متوازن ہندوستانی ٹیم کے خلاف جدوجہد کرتی نظر آئی۔
ریتو نیگی کی قیادت میں ہندوستانی خواتین ٹیم نے نیپال کے خلاف انتہائی جارحانہ انداز میں آغاز کیا۔ پوجا ہاتھ والا کے دمدار ریڈ کی بدولت ہندوستان نے نیپال کو میچ شروع ہونے کے چند ہی منٹوں میں آل آؤٹ کر دیا اور 14-5 کی برتری حاصل کر لی۔ ہندوستانی ریڈروں نے مسلسل نیپال پر دباؤ برقرار رکھا اور جلد ہی میچ میں دوسری بار مخالف ٹیم کو آل آؤٹ کر دیا۔ ہاف ٹائم تک ہندوستان نے 29-10 کے اسکور کے ساتھ 19 پوائنٹس کی بڑی برتری حاصل کر لی تھی۔
پہلے ہاف میں پوجا ہاتھ والا اور پشپا کے زبردست ریڈ کا نیپال کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ وہیں ندھی شرما نے بھی ہندوستان کے پوائنٹس میں تیزی سے اضافہ کیا۔ دوسرے ہاف میں بھی پوجا اور پشپا نے لگاتار پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے نیپال کی ٹیم کو تیسری بار آل آؤٹ کیا۔ اس دوران ندھی شرما نے کچھ پوائنٹس جمع کئے اور سیمی فائنل میچ میں مخالف ٹیم پرہندوستانی ٹیم واضح طور پرحاوی رہی۔
میچ کا باقاعدہ وقت ختم ہونے سے قبل ہندوستانی خواتین کبڈی ٹیم نے نیپال کو مزید دو بار آل آؤٹ کیا۔
اس طرح ہندوستانی خواتین ٹیم نے آخر کار 61-17 کے بڑے فرق سے جیت حاصل کی اور فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں نیپال کو شکست دینے سے پہلے ہندوستان نے چینی تائپے کے خلاف پہلا میچ (34-34) ڈرا کھیلا اور پھر جنوبی کوریا (56-23) اور تھائی لینڈ (54-22) سے شکست دی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا