ایس پی ایم آر کالج آف کامرس نے قومی کھیلوں کا دن منایا

0
0

کالج میں کئی کھیل مقابلہ جات کا ہوا انعقاد، طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس نے قومی کھیلوں کا دن منانے کے لیے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ ان تقریبات کا انعقاد ہاکی کے لیجنڈ میجر دھیان چند کے یوم پیدائش پر کیا گیا تاکہ ہندوستان کی کھیلوں کی گہری جڑی روایت کو یادگار بنایا جا سکے۔وہیںپروگرام کا افتتاح کلسٹر یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلر پروفیسر بیچن لال نے ڈاکٹر جتندر کھجوریہ، رجسٹرار، ڈاکٹر نوین آنند، ڈین اکیڈمک افیئر، کے ساتھ کیا۔اس پروگرام کا آغاز ٹگ آف وار مقابلے سے ہوا جس میں میجر دھیان چند اور ملکھا سنگھ کے نام سے منسوب دو ٹیموں (مرد اور خواتین) نے حصہ لیا۔ یہ مقابلہ ٹیم میجر دھیان چند نے دونوں حصوں میں جیتا۔ بعد ازاں کالج میں مختلف گیمز جیسے ریس (مرد و خواتین)، ٹیبل ٹینس (مرد)، شطرنج (مرد)، لیمن ریس (مرد و خواتین) اور پلانک چیلنج کا انعقاد کیا گیا۔تاہم طلباء کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر اول اور دوم قرار دیا گیا اور انہیں تمغوں سے نوازا گیا۔ اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر نے فزیکل ڈائرکٹر اور کمیٹی ممبران کی اس قسم کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے ان کوششوں کی ستائش کی جو طلبہ میں فٹنس اور کھیل کود کی عادت ڈال کر ہندوستان کو ایک فٹ ملک بنانے کے لیے اہم ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا