ایس پی ایم آر کالج آف کامرس میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پائتھون کورس کے سرٹیفکیٹ کی تقسیم کی تقریب

0
88

اپنے ہنر کے سیٹ کو بہتر بنانے اور اپنے علم کی بنیاد کو بڑھانے کے لیے ہر موقع کا استعمال کریں:ڈاکٹر راجندر سنگھ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کے کمپیوٹر ایپلیکیشنز کے شعبہ نے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر جموں کے اشتراک سے آج یہاں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ویک لانگ پائتھون کورس کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ وہیںکورس کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر 36 طلباء کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) راجندر سنگھ مہمان خصوصی تھے۔ واضح رہے یہ کورس مائیکروسافٹ انڈیا کارپوریشن کی طرف سے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدام کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس دوران رجنی ٹھاکر، سینئر آئی ٹی ٹرینر (تعلیم) اس کورس کے لیے ریسورس پرسن تھیں جو پروفیسر مونیکا مہاجن، ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر ایپلی کیشنز کی نگرانی میں منعقد ہوا۔
وہیںکالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) راجندر سنگھ نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے ہنر کے سیٹ کو بہتر بنانے اور اپنے علم کی بنیاد کو بڑھانے کے لیے ہر موقع کا استعمال کریں۔ کالج پرنسپل نے بی سی اے ڈیپارٹمنٹ کے اس بہترین اقدام پر پروفیسر مونیکا مہاجن اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلباء کو اپنے ساتھیوں کے برابر بنانے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا