اجلاس میں ضلع میں سیکیورٹی کے مختلف چیلنجز اور یوم جمہوریہ کی تقریب کے سلسلے میں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍یوم جمہوریہ 2024 سے پہلے، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے آج ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر سانبہ میں تمام سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ سیکورٹی جائزہ-کم- ایس ایم اے سی میٹنگ کی صدارت کی۔اس میٹنگ میں فوج، بی ایس ایف،سی آر پی ایف ،سی آئی ایس ایف،آئی ٹی بی پی ،جی آر پی ،ٹریفک اور دیگر شعبہ جات سے افسران نے شرکت کی ۔اس اجلاس میں ضلع میں سیکیورٹی کے مختلف چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور نازک حالات کا موثر جواب دینے کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی گئی۔وہیںتمام شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ایس ایس پی سانبہ نے ان سے درخواست کی کہ وہ ضلع سانبہ اور تقریب کے تمام مقامات پر منعقد ہونے والے یوم جمہوریہ کی تقریب کے انعقاد سے متعلق معلومات، ماضی کے تجربات، تجاویز اور ضروریات، اگر کوئی ہیں، شیئر کریں۔ اس موقع پرایس ایس پی نے شرکاء کو فول پروف سیکورٹی کے لیے اعلیٰ حکام سے موصول ہونے والی ہدایات کے بارے میں بھی بتایا۔ایس ایس پی سانبہ نے میٹنگ میں موجود تمام افسران کو مشورہ دیا کہ وہ چوکنا رہیں، مل کر کام کریں اور انٹیلی جنس معلومات کو انتہائی حساس انداز میں شیئر کریں تاکہ بین الاقوامی سرحد کے پار ملک دشمن عناصر اور ان کے سرپرستوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔ ایس ایس پی نے این ایچ ڈبلیوناکوں کی چوبیس گھنٹے چوکس رہنے، سرحدی ناکوں کو مضبوط کرنے، مشترکہ ناکوں کو سرپرائز لگانے اور خاص طور پر رات کے اوقات میں اسٹریٹجک مقامات پرکیو آر ٹیزکی تعیناتی کی ضرورت پر زور دیا۔