کہا افسران ایمانداری اور خلوص کے ساتھ زیادہ سے زیادہ محنت کریں تاکہ لوگوں کی توقعات پر پورا اتر سکیں
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے کولپور، رام گڑھ اور سانبہ میں پولیس اہلکاروں کی شکایات سننے اور ان کا ازالہ کرنے کے لیے درباروں کا انعقاد کیا۔اس موقع پرایس ایس پی سانبہ کے ساتھ ایڈیشنل ایس پی سریندر چودھری، ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر سریندر موہن اور ڈپٹی ایس پی پی سی گرو رام بھی درباروں میں موجود تھے ۔وہیںایس ایس پی نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ایمانداری اور خلوص کے ساتھ زیادہ سے زیادہ محنت کریں تاکہ لوگوں کی توقعات پر پورا اتر سکے اور معاشرے سے منشیات کی لعنت اور جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔وہیںدرباروں سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایس ایس پی سانبہ نے یقین دلایا کہ فلاحی قرضے، فلاحی ریلیف، خوبصورت نقد انعامات، یادگاری سرٹیفکیٹ، تعریفی خطوط، فوری طور پر درکار طویل رخصت، خون کی امداد اور مصیبت زدہ افسران و اہلکاروں کو لائٹ ڈیوٹیاں بلا تاخیر فراہم کی جائیں گی۔