عوام نے اپنی پارٹی کے منصفانہ ترقیاتی نقطہ نظر کی وجہ سے اس سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں:ڈاکٹر روہت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی نے آج سدھرا کے وارڈ نمبر 71 میں ممبر سازی مہم کا آغاز کیا۔اس مہم کا آغاز ایک میٹنگ میں کیا گیا جس کا اہتمام یوتھ ونگ کے جنرل سکریٹری ابھے بقایہ نے صوبائی سکریٹری اور ممبر شپ مہم انچارج ڈاکٹر روہت گپتا کی نگرانی میں کیا تھا۔مہم کے دوران، فعال اراکین نے میٹنگ میں حصہ لیا اور درجنوں لوگ اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔وہیںڈاکٹر روہت گپتا نے اپنی تقریر میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میٹنگ میں شرکت کی اور بعد میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے پارٹی کے اغراض و مقاصد کی وضاحت کی اور نچلی سطح پر رکنیت سازی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنی پارٹی کے منصفانہ ترقیاتی نقطہ نظر کی وجہ سے اس سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔دریں اثنا، ابھے بقایہ ا نے سدھرا میں لوگوں کو درپیش ترقی کے خدشات کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام نے سدھرا بالخصوص وارڈ نمبر 71 میں بنیادی سہولیات کی بہتری کے بار بار مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی۔وہیںمیٹنگ میں حصہ لینے والوں میں پورن چند راہی، شکتی دیوی، سشما شرما، سشما منجوترا، سشما دیوی، سلمیٰ بیگم، راجہ بیبی، مہناز کوسر، زرینہ بیگم اور دیگر شامل ہیں۔