اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے: غلام حسن میر

0
0

ایڈوکیٹ محمد انیس جموں میں حامیوں کے ساتھ پارٹی میں شامل،والہانہ استقبال
لازوال ڈیسک
جموں :اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر، غلام حسن میر نے آج کہا کہ پارٹی ہر علاقے میں لوگوں تک پہنچی ہے اور جموں و کشمیر میں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ایک صحافتی بیان کے مطابق غلام حسن میر ضلع جموں میں پارٹی کے گاندھی نگر دفتر میں منعقدہ شمولیتی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔
سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں، میر نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ایڈوکیٹ محمد انیس کا خیرمقدم کیا جو اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہوئے۔پارٹی میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی نچلی سطح پر مضبوط ہوگی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کی پالیسی اور ایجنڈے پر روشنی ڈالی جو تمام خطوں کی یکساں نمائندگی کرتی ہے اور امتیازی سلوک اور عدم مساوات کے احساس کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جموں و کشمیر کے کونے کونے میں لوگوں تک رسائی حاصل کی ہے اور لوگوں کا اعتماد حاصل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مقامی آبادی کے لیے مساوی ترقی، ملازمتوں اور زمینوں کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کی وجہ سے دونوں خطوں کے لوگوں میں مقبولیت حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ہر روز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں کیونکہ یہ ایک تحریک کے طور پر ابھری ہے اور پارٹی کی پالیسی اور اس کی قیادت پر اعتماد پیدا ہوا ہے۔اس موقع پر جنرل سکریٹری وجے بکایا، صوبائی صدر جموں ایس منجیت سنگھ اور دیگر رہنما بھی موجودتھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا