’آصفہ ہم شرمندہ ہیں،تیرے قاتل زندہ ہیں‘

0
0

آل ٹرائبل کو آر ڈی نیشن کمیٹی کا سیکریٹ چلو مارچ:مجرموں کو سخت سزا دینے کا کیا زور دار مطالبہ
ٹویٹ اورٹال مٹول قاتلوں کوبچانے کے حربے ناقابل برداشت،حکومت سنجیدگی اختیارکرے:طالب چوہدری
سیدبشارت حسین

جموں؍؍آل ٹرائبل کو آر ڈی نیشن کمیٹی کے بینر تلے چیئر مین طالب حسین کی قیادت میں ڈوگرہ چوک سے سیکریٹریٹ مارچ کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔اس موقع پر لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ہوئے ’’آصفہ ہم شرمندہ ہیں،تیرے قاتل زندہ ہیں،پھانسی دو پھانسی دو،آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی دو،فاریسٹ رائٹ ایکٹ نافذ کرو ،ہم پر لگے جھوٹے مقدمات منسوخ کرو کی نعرے بازی کی گئی ۔اس دوران طالب چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار ناگپور کی ہدایات پر کام کر رہی ہے اور پی ڈی پی نے مسلمانوں کو مذہبی منافرت کے ہاتھوں میں دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ریاست کی آبادیات کو بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے بالخصوص سانبہ ، جموں اور کٹھوعہ میں ایسی کاوشیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے آتے ہی بھاجپا نے جموں خطہ میں مسلمانوں کو حراساں کرنا شروع کر دیا تھا جس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے شاہد یعقوب قتل معاملہ،کانا چک مسئلہ،مرہین واقع،ریاسی ،جانی پور، گول گجرال،دوارا اور دیگر کئی مسائل کو زیر غور لایا۔موصوف نے کہا کہ آصفہ کی اغوائی اور قتل کٹھوعہ پولیس کی غفلت نہیں بالکہ ایک پولیس والے کی مداخلت ہے اور اب سرکا رمجرموںکو ڈھال فراہم کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے ہیرا نگر مجرموںکی کھلے عام مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آصفہ معاملہ پر انتظامیہ لاٹھی چارج اور انصاف مانگنے والوں کو حراست میں لے رہی ہے ۔طالب نے سرکار کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے نہیں تو ہم خاموش تماشاہی بیٹھنے والے نہیںہیں۔اس ضمن میں چوہدری نذاکت کھٹانہ نائب چیئر مین آل ٹرائبل کو آر ڈینیشن کمیٹی نے کہا کہ جے ڈی اے خانپورہ نگروٹہ اور رائے پورہ کھڑی بن تالاب ٹھٹھر کے لوگوں کو حراساں کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آصفہ کا کٹھوعہ میں قتل اور عصمت دری ہوئی اور دوسرا واقع جیوتی پورم ریاسی کا ہے جہاں ایک ایس ایچ او نے مسجد امام صاحب کو کہا کہ تم ہندوستانی نہیں ہو تمہیں پاکستان جانا چاہئے اور کئی گھنتوں تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔سوال یہ پیدہ ہوتا ہے کہ ایس ایچ او کو یہ الفاظ کہنے کی اجازت کس نے دی؟جبکہ مذکورہ ایس ایچ او نے امام صاحب کو شراب لینے کیلئے کہا اور نازیبہ الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے گالیاں بھی دیں۔اسی سلسلہ میں چوہدری رفاقت اعجاز نے بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عوام ہو رہی نا انصافیوں سے پریشان ہے اور مخلوط سرکار سے نا خوش بھی ہے ۔اس موقع پر چوہدری اویس دھکڑ،واجد کھٹانہ،لیاقت علی،اسلم گورسی، حق نواز خان،پرمود شرما،روبن شرما،انور چوہدری،بالکر سنگھ،طارق احمد کھانڈے،عمران رشید،فرحا چوہدری،اشوک بسوترہ،فاروق احمد،رفیق چوہدری،جماعت علی،امیر الدین کسانہ،اختر حسین،حاشم دین و دیگران موجود تھے۔اس دوران طالب چوہدری نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے آصفہ سے متعلق ٹویٹ کومضحکہ خیزقرار دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ سنجیدگی اختیارکرتے ہوئے قاتلوں کو بلاتاخیرسخت سے سخت سزایقینی بنائیں۔انہوںنے حکومتی سست روی پالیسی کوقاتلوں کوبچانے کی سازش کاحصہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ جنگ انصاف کے حصول تک جاری رہے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا