’آج بل پیش نہ کیاگیاتوقبائلی امورکے وزیرکوخمیازہ بھگتناپڑیگا‘

0
0

بھوک ہڑتال پانچویں روز میں داخل؛کہااب انتخابات لڑنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں :طالب حسین

لازوال ڈیسک

  • جموں؍؍آل ٹرائبل کو آر ڈینیشن کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی بھوک ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہو چکی ہے لیکن اب تک کمیٹی کی جانب سے اٹھائے گئے مطالبات کا ازالہ نہیں ہوا ہے ۔اسی سلسلہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین آل ٹرائبل کو آر ڈینیشن کمیٹی طالب حسین نے کہا کہ ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں اور ہمارے لیڈران نے ریاست کے اس بڑے طبقہ کی عوام کو مایوس کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب انتخابات لڑنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی کے نائب چیئرمین نزاکت کھٹانہ جو تیسرے دن سے بھوک ہڑتال پر ہیںنے کہا کہ حکومت انصاف مہیا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور یہ میرا چیلنج ہے کہ ہم آپ کے سامنے آنے والے انتخابات لڑیں گے ۔اس ضمن میں انجینئر چوہدری محمد ابرار میڈیا انچارج آل ٹرائبل کو آر ڈینیشن کمیٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے وقت میں ہم ان جماعتوں کے کئے گے وعدوں کو منظر عام پر لائیں گے اور انہوں نے ووٹ کیلئے ہمیں ایک طبقہ کے طور پر استعمال کیا ہے جبکہ ہمارے کے ازالہ کے وقت نمائندگان سو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتجاجی لیڈران جوبھوک ہڑتال پرہیں‘نے پرزورمانگ کی کہ ’’فاریسٹ رائٹس ایکٹ2006‘کل یعنی جمعرات کو ہرحالت میں ایوان میں پیش کیاجاناچاہئے کیونکہ کل پرائیویٹ ممبرزبل پیش کرنے کاآخری دن ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کل یہ بل ایوان میں نہ پیش کیا گیا تو اس کے ذمہ دار قبائل وزیر بھی ہونگے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ باعث تشویش ہے کہ ابھی تک آصفہ کو انصاف نہیں ملا ہے اور کوئی بھی لیڈر ہمارے پاس بھوک ہڑتال پر نہیں آیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا