سال 2020 کو علامہ اقبال کے ساتھ منسوب کرنے کا فیصلہ
سرینگر؍؍جموںو کشمیر اردو کونسل(رجسٹرڈ) کا ایک اہم اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا جسمیں کئی اہم فیصلے لیے گیے۔اجلاس کی صدارت کونسل کے صدر ڈاکٹر جاوید اقبال کی۔کشمیر نیوز سروس کو ترجمان کی جانب سے موصولہ تحریری بیان کے مطابق ابتداء میں عبوری سیکریٹری جنرل شہباز ہاکباری نے گذشتہ برس کونسل کی طرف سے منعقدہ مختلف پروگراموں کا خاکہ پئش کیا اجلاس میں اردو زبان ادب و صحافت میں کارہاے نمایاں انجام دینے والے اشخاص سے ملنے اور ان کی حوصلہ افزائی کا بھی فیصلہ کیا گیا اور اس پروگرام کی ابتداء معروف ادیب شاعر دانشور اور ماہر تعلیم جناب مرغوب بانہالی صاحب کے ساتھ28 مارچ کوملاقات سے کیا جائے گا۔ایک اور اہم فیصلے میںرواں سال کو علامہ اقبال کے ساتھ منسوب کرکے اقبالیات پر کئی پروگرام منعقد کرانے کا فیصلہ لیا گیا۔اور اس سلسلے کا پہلا پروگرام یوم اقبال 21 اپریل کو ڈگری کالج پٹن کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔جس میں علامہ اقبال کی شخصیت پر کئی مقالے پیش کئے جائیں گے۔ان پروگراموں کو منعقد کرانے کے لیے زیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی۔اجلاس میں جاوید ما ٹجی کو دوبارہ اردو کونسل کے سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری سونپی گئی اور ساتھ ہی انکی عدم موجودگی میںیہ ذمہ داری خوش اسلوبی سے انجام دینے پر شہباز ہاکباری کا شکریہ ادا کیا گیا۔اجلاس کے آخر پر معروف افسانہ نگار مشتاق مہدی نے اپنا افسانہ ِ(دیوتا) پیش کیا جسے سامعین نے بہت سراہا۔اجلاس میں جن ممبرن نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں کونسل کے صدر ڈاکٹر جاوید اقبال کے علاوہ نائب صدر اعجاز ککرو جنرل سیکریٹری جاوید ماٹجی،شہباز ہاکباری،شوکت احمد بٹ،جاوید کرمانی،صوفی علی محمد،مشتاق مہدی،ڈاکٹر رابعہ نسیم،اور غلام احمد پارس وغیرہ قابل ذکر ہیں۔