اوڑی سڑک حادثہ: مزید دو زخمی جاں بحق، مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 10

0
0

سری نگر،//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں بدھ کی دوپہر کو پیش آنے والے دلدوز سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد دم توڑ گئے جس کے ساتھ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 10 تک پہنچی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اوڑی حادثے میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد گذشتہ شب دیر گئے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔
انہوں نے زخمیوں کی شناخت شبیر احمد ولد عبدالغنی اور شبیر احمد ولد محمد عبداللہ ساکنان بوجتھالن کے بطور ہوئی ہے۔
بتادیں کہ اوڑی کے بوجھتلان کے مقام پر بدھ کی دو پہرکو ایک ٹاٹا سومو گاڑی زیر نمبر JK05bB-0946ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دو سوفٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سبھی مسافر شدید طورپر زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، فوج اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی شروع کی جس دوران ڈرائیور سمیت 14افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر 8 مسافروں کو مردہ قرار دیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا