امرت پیڑھی(نوجوانوں) کو بااختیار بنانے سے ہی ملک خوشحال ہوگا: سیتا رمن

0
0

نئی دہلی،//وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ امرت پیڑھی یعنی نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے ہی ملک خوشحال ہوگا اور حکومت اس سمت مسلسل قدم اٹھا رہی ہے۔

لوک سبھا میں سال 25-2024کا عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ملک کی خوشحالی امرت پیڑھی یعنی نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر منحصر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس کے لیے مختلف اسکیموں پر کام کر رہی ہے۔

ان سکیموں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 ملک میں انقلابی اصلاحات کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ایم اسکول اور پی ایم شری اسکیمیں طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کررہی ہیں۔

اسکل انڈیا مہم کے تحت ایک کروڑ چالیس لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے اور 54 لاکھ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔ حکومت نے تین ہزار نئے صنعتی تربیتی ادارے کھولے ہیں۔

اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے 7 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، 16 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، 7 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، 15 ایمس اور 390 یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا