اونت این جی او، نے جواہر نوودیا ودیالیہ، نارڈی اکھنور میں کڑھائی ورکشاپ کا انعقاد کیا

0
40

ہماری این جی او نوجوانوں کو ہنر مندی اور مختلف قسم کی چیزیں بنانے کی تربیت دے رہی: سدرشن کمار ابرول
لازوال ڈیسک
جموں//اونت نامی ایک این جی او نے آج یہاں جواہر نوودیا ودیالیہ (جے این وی) ناردی، اکھنور میں ایک کڑھائی ورکشاپ کا انعقاد کیا اور طالبات کو مختلف طریقوں سے کڑھائی بنانے کے طریقے سکھائے۔ وہیںپروگرام کی صدارت تنظیم کے صدر سدرشن کمار ابرول نے کی۔ اس موقع پر این جی او اونت کے صدر سدرشن کمار ابرول نے عملے اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری این جی او گزشتہ ایک سال سے نوجوانوں کو ہنر مندی اور مختلف قسم کی چیزیں بنانے کی تربیت دے رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے سال ہماری این جی او نے بچوں اور دیگر لوگوں کو موم بتیاں بنانا سکھایا اور انہیں اپنا کام شروع کرنے کی ترغیب دی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ کچھ لوگوں نے موم بتیاں بنائی ہیں اور پیسہ کمانے کے لیے انہیںمارکیٹ بھیج رہے ہیں۔ وہیں اونت کی جنرل سکریٹری نینا ابرول نے کہا کہ آج ہمیں اس اسکول میں آنے کا موقع ملا اور بچوں کو مختلف طریقوں سے کڑھائی بنانے کا کام سکھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ہماری این جی او کو اس مقصد کے لیے ہرا سکول سے بھرپور تعاون حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ ہمیں طلباء کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا