اولمپکس کے اختتام تک نئے وزیر اعظم کا تقرر نہیں کیا جائے گا: میکرون

0
0
اولمپکس کے اختتام تک نئے وزیر اعظم کا تقرر نہیں کیا جائے گا: میکرون

پیرس، 24 جولائی (یو این آئی) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ وہ افراتفری سے بچنے کے لیے اولمپک کھیلوں کے اختتام تک نئے وزیر اعظم کا تقرر نہیں کریں گے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے منگل کے روز دی۔

مسٹر میکرون نے فرانس 2 چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ "اس حکومت نے کھیلوں کے لیے تیاری کی ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ وہ اچھی طرح سے منعقد ہوں۔ انہوں نے کھیلوں کی سلامتی کے لیے استحکام سے کام کیا ہے، جس میں تقریباً 10,500 کھلاڑی اور لاکھوں شائقین جمع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے وزیر اعظم کی تقرری اور نئی حکومت کی تشکیل "افراتفری” کا باعث بنے گی، لہذا انہوں نے سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کی پارلیمنٹ میں مطلق اکثریت کی عدم موجودگی میں مفاہمت سے کام کریں۔

گیبریل اٹل نے 8 جولائی کو وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ پیش کیا تھا جب حکمراں جماعت وسط مدتی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

فرانسیسی صدر نے 16 جولائی کو مسٹر اٹل کا استعفیٰ قبول کر لیا تھا، لیکن انہیں نئی ​​حکومت کے قیام تک نگراں کابینہ کے سربراہ کے طور پر کام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا