اے پی آئی
سر ینگروسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ جنگلوں کا بڑے پیمانے پر صفا یا ، دوران شب اسمگلر سرسبز درخت تہہ تیغ کرنے کے بعد علی الصبح گھوڑوں اور ٹریکٹروں پر عمارتی لکڑی لاد کر ضرورتمندوں کو فروخت کرتے ہیں ، محکمہ جنگلات کا عملہ خوا ب خرگوش میں ۔ اے پی آئی کے مطابق دودھ گنگا رینج کے کمپارٹمنٹ نمبر 16,17اور 18کا بڑے پیمانے پر صفایا ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں برنوار ،یوسمرگ ،ژھرسیار ، کنہ دھجن اور اس کے ملحقہ جنگلوں میں سرسبز درختوں کی گران کا سلسلہ شدومد سے جاری ہے ۔نمائندے کے مطابق جنگلوں سے ناجائز طور پر اسمگلر دوران شب سرسبز درختوں کو تہہ تیغ کرنے کے بعد علی الصبح گھوڑو ،ٹریکٹروں پر لاد کر عمارتی لکڑی ضرورتمندوں تک پہنچاتے ہیں ۔ منصور احمد ،محمد یاسین ،شہباز احمد ،عبدالعزیز ،نثار احمد ،محمد مقبول ، غلام محمد ، محمد حسین ،غلام محی الدین اور علی محمد نامی شہریوں کے مطابق چاڈورہ کے مضافاتی علاقوں میں جس طرح سے سرسبز سونے ک لوٹ کھسوٹ شروع کی گئی ہے اس کی کئی مثال نہیں مل رہے ۔ مذکورہ شہریوں کے مطابق دودھ گنگا رینج میں جس طرح سے سبز سونے کی لوٹ کھسوٹ شروع کی گئی ہے اس کی کئی مثال نہیں مل پا رہی ہے اگر چہ رینج افسر اور اس کے ماتحت عملے کو کئی بار اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ اسمگلرقومی سرمائے کو نقصان پہنچا کر عمارتی لکڑی فروخت کر رہے ہیں تاہم محکمہ جنگلا ت کے اہلکاروں نے اسمگلروں کا قافیہ حیات تنگ کرنے کیلئے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی بلکہ درپرہ ملی بھگت کر کے جنگلوں کو نقصان پہنچا نے کیلئے اپنی خدمات انجام دی ۔