لازوال ویب ڈیسک
لندن، انگلینڈ نے جوس بٹلر کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے محدود اوورز کے اپنے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
http://www.uniurdu.com/
بٹلر آسٹریلیا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے باہر رہے تھے۔ انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برابری کی تھی اور ایک روزہ سیریز میں بھی معمولی فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بٹلر کی غیر موجودگی میں، فل سالٹ اور ہیری بروک نے بالترتیب ٹی20 اور ایک روزہ ٹیموں کی قیادت کی تھی۔
آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں لیگ اسپنر جعفر چوہان، جان ٹرنر اور ڈین موسلی ان کیپڈ کھلاڑی ہیں۔ جان ٹرنر اور ڈین موسلی آسٹریلیا کے ساتھ کھیلی گئی سیریز کا حصہ تھے تاہم انہیں میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔
انگلینڈ 31 اکتوبر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا۔
دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اعلان کردہ انگلینڈ کی محدود اوورز کی ٹیم اس طرح ہے: جوس بٹلر (کپتان)، جوفرا آرچر، جیکب بیتھل، جعفر چوہان، سیم کرن، ول جیکس، لیام لیونگسٹون، ثاقب محمود، ڈین موسلی، جیمی اوورٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلی اور جان ٹرنر۔