انڈین آرمی نے ضلع رامبن کے برفانی علاقہ منگت میں حاملہ خاتون کی جان بچائی

0
0

سجادکھانڈے
کھڑی ؍؍ بھارتی فوج نے ضلع رام بن کے تحصیل کھڑی علاقہ منگت میں برفباری اور خراب موسم کے دوران ایک حاملہ خاتون کو اس وقت بچایا جب 14 جنوری کے روز ہندوستانی فوج کو مذکورہ عورت کے گھر سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک حاملہ خاتون کے فوری طبی انخلاء کی درخواست کی گئی، ایک طرف مذکورہ عورت کی حالت بہت ہی زیادہ نازک تھی وہیں دوسری جانب شدید برفباری کی وجہ سے سڑکیں مکمل طور پر بند تھی اور راستے میں بہت زیادہ پھسلن ہونے کے باوجود بھی اس سنگین صورتحال سے نپٹنے کے لیے بھارتی فوج کی ریسکیو اور میڈیکل ٹیموں نے اپنی جانوں کی حفاظت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہوئے مذکورہ عورت کے گھر پہنچے اور حاملہ خاتون کو فوری طور پر بانہال ہسپتال پہنچانے کے لیے آرمی کو 4-3 فٹ اونچی برف میں اپنا راستہ خود بنانا پڑا اور حاملہ خاتون کو 14 کلومیٹر تک اسٹریچر پر اٹھا کر کھڑی کے اگناڑی گاؤں تک پہنچایا گیا اور اس مقام پر آرمی کی ایک ایمبولینس مریض کو بانہال ہسپتال پہنچانے کے لیے پہلے سے ہی تیار تھی۔ اس حاملہ خاتون کو بڑے ہی احتیاط سے اور بحفاظت ایس ڈی ایچ بانہال منتقل کیا گیا۔ اس ریسکیو آپریشن میں آرمی ڈاکٹر بھی ایس ڈی ایچ، بانہال تک مریض کے ساتھ رہے۔حاملہ خاتون کے افراد کھانہ کے علاوہ سبھی لوگوں نے فوج کی اس بروقت کاروائی اور امداد کے لئے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہمیشہ عوام کے سکھ دْکھ میں ساتھ دیکھنے کو ملتی ہیں اور آج بھی فوج نے اس مثال کو زندہ رکھتے ہوئے ایک مریض کی جان بچائی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا