انڈر 19 ورلڈ کپ میں ہندوستانی لڑکیوں نے اسکاٹ لینڈ کا شکار کیا

0
0

یو این آئی

بینونی// شفالی ورما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم نے خواتین کے انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدھ کو اپنے گروپ ڈی لیگ کے میچ میں کمزور اسکاٹ لینڈ کو 85 رن سے شکست دے کر مسلسل تیسری جیت درج کی۔ ولومور پارک بی کے میدان پر ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار وکٹوں پر 151 رن بنائے جس کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 13.1 اووروں میں 66 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ گروپ ڈی میں ہندوستان کی یہ تیسری جیت ہے۔ اس سے قبل وہ جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات کے خلاف جیت چکا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کو سستے میں باہر کرنے کا سہرا پنجاب میں پٹیالہ کی منت کشیپ (4/12) اور اتر پردیش میں کانپور کی اسپنر ارچنا دیوی (3/14) کو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش کے فیروز آباد کی سونم یادو نے صرف ایک رن پر دو وکٹ لے کر حریف ٹیم کا بقیہ صفایہ کر دیا۔ اسکاٹ لینڈ کی اوپننگ جوڑی ایلیسا لِسٹر (14) اور ڈریسی کارٹر (24) ہی تھیں جنہوں نے اپنے ذاتی اسکور کو دوہرے ہندسوں تک پہنچایا۔ ایک وقت میں ہندستان کے خلاف دو وکٹوں پر 41 رن بنانے کے بعد اسکاٹ لینڈ کی ٹیم اچانک تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ اس کی آٹھ کھلاڑی ٹیم کے اسکور میں صرف 25 رن کا اضافہ کر سکیں۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے والی ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہ ہوسکی جب اس کی اسٹار کھلاڑی شیفالی ورما صرف ایک رن بنانے کے بعد نعیمہ شیخ کا شکار بن گئیں۔ تاہم، دوسرے سرے پر گونگاڈی تریشا (57) نے اسکاٹش گیند بازوں کی پٹائی جاری رکھی اور ریچا گھوش (33) کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے قیمتی 70 رن بنائے۔ بعد ازاں شویتا شیراوت (31 ناٹ آؤٹ) نے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کیا، جس کی وجہ سے ہندوستان ایک چیلنجنگ ہدف دینے میں کامیاب رہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا