اننت ناگ-راجوری پارلیمانی نشست کیلئے نو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے

0
0

حلقے میں 7 مئی کو تیسرے مرحلے کے تحت پولنگ ہو گی،کئی بڑے امیدوار میدان میںاترے
شاہ ہلال

اننت ناگ؍؍ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، این سی کے امیدوار میاں الطاف اور اپنی پارٹی کے امیدوار ظفر اقبال منہاس ان نو امیدواروں میں شامل ہیں جنہوں نے اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقہ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔واضح رہے اس حلقے میں 7 مئی کو تیسرے مرحلے کے تحت پولنگ ہو رہی ہے اور یہاں سے قسمت آزمانے کیلئے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، این سی کے امیدوار میاں الطاف اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے امیدوار ظفر اقبال منہاس نے جمعرات کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔تاہم اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے مجموعی طور پر نو امیدواروں نے نامزدگی فارم داخل کیے ہیں۔

پی ڈی پی، این سی اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کے علاوہ آزاد امیدوار گلشنہ اختر، سجاد احمد ڈار عرف سجاد نورآبادی، جاوید احمد ڈار، شیخ عمران، دلیپ کمار پنڈتا اور جے کے این پی ایف کے مظفر احمد شیخ میدان میں ہیں۔ دریں اثناء سال 2019 میں، نیشنل کانفرنس کے اْمیدوار حسنین مسعودی نے کانگریس کے رہنما غلام احمد میر اور پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی کو شکست دے کر انتخاب جیت لیا تھا۔وہیں حسنین مسعودی نے 40180 ووٹ حاصل کیے جبکہ 33504 ووٹ غلام احمد میر کے حق میں ڈالے گئے حسنین مسعودی نے 6676 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے حد بندی کے بعد اننت ناگ-راجوری کا یہ نئی پارلیمانی حلقہ حصہ آبادی کے اختلاط کا ایک نیا امتزاج بنانے کے لیے نئی حد بندی کے عمل کے لحاظ سے ایک اہم ہے۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اننت ناگ راجوری حلقہ سخت مقابلے کا حامل رہے گا ۔انکا کہنا ہے کہ اس نشست پرتکونی مقابلہ ہوگاجس میں سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، میاں الطاف لاروی جن کا گجر بکروال طبقہ میں کافی احترام ہے اور ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی کے ایڈووکیٹ سلیم پرے جن کی پشت پناہی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ غلام آزاد خود کررہے ہیں، میدان میں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا