انجو جین: مسلسل چار عالمی کرکٹ کپ کھیلنے والی واحد ہندستانی خاتون کھلاڑی

0
0

یوم پیدائش 11 اگست
نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی)کرکٹ، ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھیل کا پانسہ کبھی بھی پلٹ جاتا ہے۔ گیند باز یا تو اچھے اچھے بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھادیتے ہیں یا پھر بلے بازگیند بازوں کی دھجیاں بکھیرکر ہاری ہوئی بازی اپنے نام کرلیتے ہیں۔ ہندستانی خاتون کرکٹ ٹیم اسی طرح کے کئے میچ ہوئے ہیں جس میں ہندستانی گیند بازوں یا پھر بلے بازوں نے ٹیم کو سخت بحران سے نکال کر میچ پر فتح حاصل کرائی۔ ہندستانی خاتون کرکٹ ٹیم میں ایک ایسی ہی کھلاڑی تھیں جن کی کارکردگی سے ہمیشہ ہندستان کا سر فخر سے بلند رہا ہے۔ انجو جین ، جو واحد ہندستانی خاتون تجربہ کار کھلاڑی ہیں جنہیں مسلسل چار مرتبہ عالمی کرکٹ کپ کھیلنے کا شرف حاصل ہے۔
انجو جین، 11 اگست 1974 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئیں۔انجو جین ،ہندستانی خاتون کرکٹ ٹیم میں ایک وکٹ کیپر اور دائیں ہاتھ کی بلے باز کے طور پر کھیلتی تھیں۔ وہ 1993 اور 2005 کے درمیان ہندوستان کے لئے آٹھ ٹیسٹ میچوں اور 65 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں نظر آئیں۔ انہوں نے دہلی اور ایئر انڈیا کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی۔
وہ مشترکہ طور پر خواتین کے ایک روزہ میچوں میں 51 کے ساتھ سب سے زیادہ اسٹمپنگ کا ریکارڈ رکھتی ہیں۔انجوجین نے بطور کپتان، وکٹ کیپر اور اوپننگ بلے باز کے طور پر خواتین کے سات ون ڈے کھیلے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
ہندوستان کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ایئر انڈیا کے لیے کھیلتے ہوئے انجو نے اپنی بلے بازی کا آغاز کیا۔ سیدھے بلے سے کھیلنا، مڈ آف اور مڈ وکٹ کے درمیان ان کی بلے بازی میں کوئی خاتون کرکٹر ثانی نہیں ہے وہ مڈ آف اور مڈ وکٹ کے درمیان کھیلنے کو ترجیح دیتی تھیں ۔ گیند کو باؤنڈر کے پار پہنچانے میں ان کو کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوا کرتی تھی۔ انجو گیند کو اتنی ہی تیزی سے ہٹ کرتی تھیں کہ وہ گیند باؤنڈری کا ہی راستہ دیکھتی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا