انجمن امامیہ جموںنے عالمی یوم القدس منایا

0
108

اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پرجاری مظالم کے خلاف مظاہرہ نعرے بازی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو انجمن امامیہ جموں کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ وہیںمظاہرین کی جانب سے اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے گئے۔واضح رہے اس دن کو 1978 میں امام خمینی کی طرف سے فلسطینیوں کی سرزمین اور مسجد الاقصی پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف بین الاقوامی احتجاج کے طور پر منایا گیا اور اس دن سے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں نے فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کے لیے یہ دن منایاجس کا مقصد ظالم کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔
اس موقع پرمولانا سید علی بادشاہ نقوی امام جمعہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ شخص جو محسوس کرتا ہے کہ وہ کسی بھی ظلم کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے وہ اس احتجاج میں شامل ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا میں ہمارے بھائی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔وہیںصدر انجمن سید امانت علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کربلا کے ماننے والے ہیں اور ظالم کے خلاف ڈٹ جانا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی صیہونی افواج کے بیت المقدس پر ناجائز قبضے کے خلاف سب کو کھڑا ہونا چاہیے۔
وہیںنائب صدر سید آفاق حسین کاظمی نے کہا کہ یہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے صیہونی نظریات کی پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کا موقع ہے۔انہوں نے کہاکہ صیہونی نسل پرست حکومت کا خیال ہے کہ وہ ایسے حملوں سے بچ سکتی ہے جو دوسرے ممالک میں ناقابل قبول ہوں گیجہاں وہ رمضان میں بھی باز نہیں آتے۔اس موقع پرسجات خان سیکرٹری نے مختلف علاقوں سے آنے والے تمام رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا