انتہائی قلیل مدت میں بے شمار جائیداد !

0
0

سی بی ڈی ٹی سات لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ سمیت درجنوں ممبران اسمبلی کے املاک کی تحقیقات کرے گا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسز (سي بي ڈي ٹی) انتہائی قلیل مدت میں بے شمار جائیداد حاصل کرنے والے سات لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کے خلاف تحقیقات کرے گا۔سی بی ڈی ٹی نے سپریم کورٹ میں آج حلف نامہ دائر کرکے کہا کہ لوک سبھا کے 26اور راجیہ سبھا کے 11ممبران پارلیمنٹنیز مختلف اسمبلیوں کے 257اراکین اسمبلی نے آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ جائیدادیں بنائی ہیں۔حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس نے معاملے کی جانچ کی ہے اور لوک سبھا کے 26میں سے سات ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے بے انتہا جائیداد جمع کرنے کاپتہ چلا ہے ۔بورڈ نے کہا ہے کہ وہ ان سات ارکان کے خلاف تحقیقات کا خواہاں ہے ۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ 257میں سے 98ممبران اسمبلی کی املاک میں بھی بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے ۔ 42دیگرممبران اسمبلیوں کی جائیداد کی بھی جانچ کی جا رہی ہے ۔سی بی ڈی ٹی کل سیل بند لفافے میں ان ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کے نام عدالت کو سونپ سکتا ہے جنہوں نے آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ پراپرٹی حاصل کی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا