امریکی ایوان نمائندگان کے سابق رکن جارج سینٹوس نے دھوکہ دہی کے الزامات کا اعتراف کیا

0
0

نیویارک، 20 اگست (یو این آئی)گزشتہ سال کانگریس سے نکالے گئے سابق امریکی نمائندے جارج سینٹوس نے آج وائر فراڈ اور شناختی چوری سے متعلق بدعنوانی کے الزامات کا اعتراف کر لیا۔

نیویارک کےلانگ آئیلینڈ کورٹ میں گھپلےکے الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے جارج سینٹوس نےکہا کہ "میں نے اپنے ووٹروں اور حامیوں کے اعتماد کو دھوکہ دیا۔مجھے اپنے طرز عمل پر شدید افسوس ہے۔‘‘

جارج سینٹوس کو سات فروری کو سزا سنائی جائے گی، انہیں بائیس سال تک قید ہو سکتی ہے، وہ اپیل کے حق سے بھی دستبردار ہو گئے۔

سینٹوس کو مئی 2023 میں ذاتی اخراجات کے لیے مہم کے فنڈز کو استعمال، عطیہ دہندگان کے کریڈٹ کارڈ سے ان کی رضامندی کے بغیر چارج کرنے اور ملازمت کے دوران بے روزگاری کے فوائد حاصل کرنے کے وفاقی الزامات کا سامنا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا