امریکہ ایران سے لڑائی نہیں چاہتا، اسرائیل کے دفاع کی حمایت کرے گا

0
115

واشنگٹن، // امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی افواج کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے تحفظ کے لیے سبھی ضروری اقدامات کرے گا۔ اگرچہ یہ بات ذہن میں رکھی جائے گی کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ لڑائی کرنا نہیں چاہتا۔
آسٹن نے ایک بیان میں کہا ’’ہم ایران اور اس کے حامیوں کے ان لاپرواہ اور شدید حملوں کی مذمت کرتے ہیں، اور ہم ایران سے اپنی پراکسی فورسز سمیت کسی بھی دیگر حملے کو فوری طور پر روکنے اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہم ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے لیکن ہم اپنی افواج کے تحفظ اور اسرائیل کے دفاع کے لیے کام کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ ‘‘
انہوں نے کہا کہ امریکی افواج نے ’’ایران، عراق، شام اور یمن سے اسرائیل کی جانب داغے جانے والے درجنوں میزائلوں اور یو اے وی کو مار گرایا۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا