امرت پال پر لگائی گئی این ایس اے کو ہٹایا جائے: وکیل

0
0

مرکزی حکومت کے دباؤ میں پنجاب حکومت نے امرت پال اور اس کے ساتھیوں پر این ایس اے لگایا
یواین آئی

چنڈی گڑھ؍؍انسانی حقوق کے سربراہ اور سینئر وکیل نوکرن سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ پنجاب حکومت کو امرت پال سنگھ اور ان کے ساتھیوں پر عائد قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کو ہٹانا چاہئے۔’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ نے آسام کی ڈبرو گڑھ جیل سے کھڈور صاحب پارلیمانی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا ہے اور کامیابی حاصل کی ہے۔
نوکرن سنگھ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ مرکزی حکومت کے دباؤ میں پنجاب حکومت نے امرت پال اور اس کے ساتھیوں پر این ایس اے لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی تو امرت پال اور ان کے ساتھیوں کو بہرحال جیل میں ڈال سکتی تھی، کیونکہ ان پر سنگین الزامات ہیں۔‘‘
سینئر وکیل نے کہا کہ یہی نہیں پنجاب حکومت نے نظر بندی کے حکم نامے کی ایک سال کی مدت پوری ہونے کے بعد نیا حکم نامہ جاری کیا تاکہ انہیں بغیر مقدمہ چلائے جیل میں رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اب پنجاب حکومت کو نیشنل سیکیورٹی ایکٹ 1980 کے سیکشن 14 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نظر بندی کے نئے منظور شدہ حکم نامے کی توثیق نہیں کرنی چاہیے۔امرت پال کو گزشتہ سال اجنالہ پولیس اسٹیشن پر حملے کے الزام میں اہم ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا