الگ الگ سڑک حادثات میں7اموات،8دیگرزخمی

0
0

ڈوڈہ میں گاڑی کھائی میں گری،رامبن میں کارحادثہ،ایل جی سنہااور آزاد کا اظہارِ رنج والم
لازوال ڈیسک

جموں؍؍پرانے ضلع ڈوڈہ میں سڑکوں پرموت کاخونین رقص جاری رہتے ہوئے منگل کے روزڈوڈہ اورترام بن میں دوالگ الگ سڑک حادثات میںدوسگے بھائیوں سمیت7افراد کی موت جبکہ8دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ ضلع میں بھدرواہ پٹھانکوٹ روڈ پر منگل کی دوپہر کو ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایک گاڑی زیر نمبر (JK06-5071) گلڈنڈہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی رضاکاروں اور پولیس اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا۔وہیں ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے کے مطابق پانچ لوگوں کو مردہ قرار دیا گیا ہے جبکہ سات زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کے حوالے سے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ضلع رامبن کے بانہال کے چملواس علاقے میں آج سہ پہر ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں دو بھائی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق ایک آلٹو-800 زیر رجسٹریشن نمبر JK02N 1856 ، سڑک سے پھسل کر راہمپڈی چملواس میں 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں دو بھائی موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔وہیں ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد افضل ملک (32)، محمد عظمت (55) اور زخمی شبیر احمد ملک ولد گل محمد ملک ساکن سربھنگی کے طور پر کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ زخمی شخص کو علاج کے لیے ایس ڈی ایچ بانہال لے جایا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ڈوڈہ اور رام بن میں پیش آئے سڑک حادثات میں جانی نقصان پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ڈوڈہ اور رام بن کے سڑک حادثات میں جانوں کی زیاں سے اِنتہائی دُکھ ہوا ہے ۔اُنہوں نے سوگوار کنبوں سے دِلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ اَفراد کے لئے تمام ضروری اِمداد کو یقینی بنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 5لاکھ روپے کے ایکس گریشیا کا بھی اعلان کیا اور شدید زخمیوں کو 50,000 روپے دئیے جائیں گے۔ اس حادثے پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی اے پی چئیرمین غلام نبی آزاد نے کہا”ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ میں گلڈنڈہ- چھترگلہ روڈ پر ایک المناک بس حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری گہری تعزیت اور میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچاؤ آپریشن میں شامل ہونے اور زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے مقامی ڈی پی اے پی یونٹ سے بھی بات کی ہے!”۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا