ایس ایس پی ڈوڈہ کے ساتھ ایک اہم ملاقات ،منشیات مخالف پولیس کی کارروائی کی ستایش کی
منظور سمسھال
ڈوڈہ ؍؍جموں و کشمیر کے مذہبی شخصیت و سجادہ نشین دربار عالیہ یونسیہ نقشبندیہ زرہامہ کشمیر الحاج پیر میاں محمد مقبول عرف باجی کا ضلع ڈوڈہ میں کافی عرصے کے بعد ایک روحانی دورہ کیا۔ضلع آفیسر پولیس شری عبدالقیوم کے ساتھ ایک اہم ملاقات حضرت نے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈوڈہ کو مبارکباد دی کہ بڑی محنت اور لگن سے ضلع ڈوڈہ میں کامیابی والے کام کر رہے ہیں ۔ضلع بھر نشہ خوری کو ختم کرنے میں ایک بہت بڑی قربانی دیکھنے کو مل رہی ہے۔حضرت نے ایس ایس پی ڈوڈہ سے ملاقات کرتے وقت ایک پیغام دیا کہ نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت ہم سب کو نشے سے دور رہنا ہے سب سے بڑی بیماری نشہ ہے جب تک یہ ختم نہیں ہوگا تب تک ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا نہیں رکھ سکتے ہیں ۔آخر پر حضرت نے ضلعی ڈوڈہ جموں و کشمیر کے لیے دعا کی اللہ تعالی ہر بیماریوں سے محفوظ فرمائے اور امن و سلامتی بخشے۔