اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی

0
0

یواین آئی

اقوام متحدہ؍؍اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رمضان المبارک کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی، قیدیوں کی غیر مشروط رہائی اور فلسطینی علاقوں میں امداد میں فوری توسیع کے مطالبہ کو لے کر پیر کو ایک قرارداد منظور کی۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ووٹنگ کے بعد فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ طویل انتظار کی قرارداد پر عمل درآمد ہونا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے میں کونسل کی ناکامی’ناقابل معافی‘ ہوگی۔ کونسل میں آخری لمحات کی بات چیت کے بعد ایک اور ممکنہ ویٹو کو کامیابی سے ٹالنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
قرارداد کا مسودہ امریکہ کی جانب سے اپنا ویٹو استعمال نہ کرنے اور غیر حاضر رہنے کی وجہ سے منظور کیا گیا، حالانکہ روس کی ایک ترمیم ناکافی ووٹوں کی وجہ سے ناکام ہو گئی۔ اصل ووٹ میں 14 ارکان نے تجویز کے حق میں ووٹ دیا۔
امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا، "قرارداد کو منظور کرتے ہوئے، سلامتی کونسل نے فوری اور مستقل جنگ بندی حاصل کرنے، تمام قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنائے اورغزہ میں فلسطینی عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لئے واشنگٹن، قطر اور مصر کی قیادت میں جاری سفارتی کوششوں کی حمایت کا مظاہرہ کیا۔”
انہوں نے تصدیق کی، ’’امریکہ ان اہم مقاصد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ان مقاصد نے گزشتہ ہفتے ہماری جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو بنیاد بنایا، ایک ایسی قرارد جسے روس اور چین نے ویٹو کر دیا۔”محترمہ گرین فیلڈ نے زور دے کر کہا کہ امریکہ زمینی سطح پر ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے انتھک سفارتی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے حماس پر امن کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ قیدیوں کی رہائی پر راضی ہوجاتا تو مہینوں پہلے جنگ بندی ہو سکتی تھی۔
انہوں نے کہا، "لہٰذا، میں اس کونسل کے اراکین سے واضح طورپر مطالبہ کرنے کی درخواست کرتی ہوں کہ حماس اس معاہدے کو فوری طور پر قبول کرے۔” کونسل کے واحد عرب رکن الجزائر نے امید ظاہر کی کہ مسودہ پانچ ماہ سے جاری نسل کشی کا خاتمہ کر دے گا۔الجزائر کے سفیر عمرو بنزامہ نے کہا کہ "آخر کار، سلامتی کونسل بین الاقوامی برادری اور (اقوام متحدہ) کے سیکرٹری جنرل کی کال کا جواب دے رہی ہے۔”انہوں نے کہا کہ یہ مسودہ فلسطینی عوام کو واضح پیغام دیتا ہے کہ عالمی برادری نے آپ کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ یہ فلسطینی عوام کی خواہشات کو پورا کرنے … بغیر کسی شرط کے خونریزی کے خاتمے کا ا?غاز ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا