اقتصادی سروے ہندوستانی معیشت کی مضبوطی کا ثبوت ہے: مودی

0
0

کہایہ حکومت کی طرف سے کی گئی مختلف اصلاحات کے نتائج کو بھی سامنے لاتا ہے
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے تیسرے دور میں عام بجٹ سے قبل پیر کو پیش کیے گئے اقتصادی سروے کو ہندوستانی معیشت کی مضبوطی کا دستاویز قرار دیا ہے۔اقتصادی سروے کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ’’اکنامک سروے ہماری معیشت کی مضبوطی کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ حکومت کی طرف سے کی گئی مختلف اصلاحات کے نتائج کو بھی سامنے لاتا ہے۔ اس میں ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف بڑھنے والے ہندوستان کے لئے مستقبل کی ترقی اور پیشرفت کے شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو لوک سبھا میں مالی سال 2023-24 کا اقتصادی سروے پیش کیا، جس میں ہندوستانی معیشت کی بنیاد مضبوط ہے اور وہ عالمی سطح پر ہونے والے اتار چڑھاؤ کو برداشت کرنے کے قابل ہے۔ رواں مالی سال میں ہندوستان میں شرح نمو 6.5 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا