اقتصادی سروے اور بجٹ کا بازار پررہے گا اثر

0
0

یواین آئی

ممبئی؍؍ عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر زبردست خریداری کی وجہ سے 81 ہزار کا ہندسہ عبور کرنے کے باوجود ہفتے کے آخری دن ہوئی بھاری منافع وصولی کے دباؤ میں گزشتہ ہفتے معمولی برتری میں رہے گھریلو شیئر بازار پر اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے اختتامی مالی سال کی اقتصادی سروے رپورٹ اور رواں مالی سال کے مکمل بجٹ کا اثر رہے گا۔
گزشتہ ہفتے، بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس ہفتے کے آخر میں 85.31 پوائنٹس یا 0.1 فیصد بڑھ کر 80604.65 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 28.75 پوائنٹس یا 0.1 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 24530.90 پوائنٹس پر رہا۔
زیر جائزہ ہفتہ میں بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں زبردست منافع وصولی ہوئی۔ اس کی وجہ سے ہفتے کے آخر میں مڈ کیپ 1248.23 پوائنٹس یا 2.63 فیصد گر کر 46260.03 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1531.45 پوائنٹس یا 2.83 فیصد گر کر 52481.80 پوائنٹس پر آ گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا