اقتدار کے پہلے ہی دن سے تلنگانہ میں کانگریس کی انتخابی ضمانتوں پر عمل کیاجائے گا:ڈی کے شیوکمار

0
0

حیدرآباد// کرناٹک کے نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ میں برسراقتدارآنے کے پہلے ہی دن سے کانگریس کی انتخابی ضمانتوں پرعمل کویقینی بنایاجائے گا۔انہوں نے پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں مندر میں پوجا کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس تلنگانہ میں برسراقتدارآئے گی۔یہ کہتے ہوئے کہ تلنگانہ کو کانگریس کی سابق صدرسونیاگاندھی نے ریاست کا درجہ دیا تھا،انہوں نے کہاکہ ریاست میں برسراقتدارآنے کے ساتھ ہی 9 دسمبرکو کابینہ کا اجلاس ہوگا اور اسی دن سے اُن 6ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنایاجائے گاجس کا اعلان کیاگیا تھا۔انہوں نے ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے تمام کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا وقت برباد نہ کریں کیونکہ بی آرایس کا دورختم ہوگیا ہے اور نیا دورکانگریس کی تاریخ کا ہے۔کانگریس کا برسراقتدارآنا عوام کے تمام طبقات کا اقتدارمیں آنے کے برابر ہے۔انہوں نے کہاکہ بی آرایس کو فراموش کردیں، انڈیا اتحاد اور کانگریس کی طرف دیکھیں۔ہم تمام مل کر کام کریں گے تاکہ تلنگانہ کی خوشحالی کو یقینی بنایاجائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا