اقبال شاہ پی ڈی پی زونل صدر نامزد پارٹی لیڈران نے اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا

0
0

عمران شفیع
تھنہ منڈی تھنہ منڈی کے پی ڈی پی ورکران اور لیڈران نے اقبال شاہ کی بطور زونل صدر راجوری کی نامزدگی کاخیر مقدم کرتے ہو ئے انہیں مبارکباد، پیش کی ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈران الحاج عبدالرشید شال، محمد اقبال رینہ، ریٹائرڈ سب انسپکٹر عبدالرشید ،ِ زبیر احمد شاہ، محمد سعید نجار، محمد رفیق اور مشتاق احمد نے پارٹی سرپرست محترمہ محبوبہ مفتی اور نائب صدر پی ڈی پی کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے پارٹی میں زونل صدور کی نامزدگیا ں عمل میں لائی ہیں۔ ورکران اور لیڈران کا کہنا ہے کہ اسمبلی حلقہ راجوری کے لئے سید محمد اقبال شاہ کو بطور زونل صدر نامزد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد اقبال شاہ جو اس سے قبل راجوری اسمبلی حلقہ کے زونل صدر کام کر چکے ہیں جو کافی تجربہ کار اور تعلیم یافتہ ہیں پارٹی لیڈران نے نو منتخب زونل صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید جتائی ہے کہ وہ پارٹی کو مزید بنیادی سطح پر مظبوط کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا