یواین آئی
سرینگر؍؍جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ علاقے میں آتشزدگی کی ایک واردات میں رہائشی مکان اور چار دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق ادھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں جمعے کی صبح رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناًچار دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان اور چار دکانیں جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔