اترپردیش سے راجیہ سبھا کی ایک خالی نشست کے لیے 15 ستمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍الیکشن کمیشن نے اتر پردیش سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے والے رکن ہردوار دوبے کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی ایک سیٹ کے لیے 15 ستمبر کو ضمنی انتخاب کرانے کا منگل کو اعلان کیا۔کمیشن کے جاری کردہ انتخابی پروگرام کے مطابق اس ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن 29 اگست کو جاری کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی 5 ستمبر تک بھرے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 ستمبر کو ہو گی اور 8 ستمبر تک کاغذات واپس لیے جا سکیں گے۔کمیشن نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو پولنگ 15 ستمبر بروز جمعہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان کرائی جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی اسی دن شام 5 بجے ہوگی۔کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس ضمنی انتخاب کا عمل 19 ستمبر تک مکمل ہو جائے گا۔راجیہ سبھا کی یہ سیٹ مسٹر دوبے کی ناگہانی موت کی وجہ سے 26 جون 2023 سے خالی ہے، مسٹر دوبے کی مدت کار 25 نومبر 2026 تک تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا