اترپردیش دودھ پالیسی-2018جاری

0
0

ےو اےن اےن

لکھنو¿// ریاستی حکومت نے پروسیزڈ دودھ اور دودھ کی مصنوعات کو فروغ دینے، ریاست میں فی کس آمدنی میں اضافہ، بنیادی ڈھانچہ اور دودھ کے شعبہ میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے اترپردیش دودھ پالیسی-2018جاری کر دی ہے۔ہ اطلاع پرنسپل سکریٹری، دودھ ترقیات ڈاکٹر سدھیر ایم بوبڑے نے دی۔انہوںنے بتایاکہ اس پالیسی کے ذریعہ ریاست کے دیہی علاقوںکے کسانوں کو دودھ کاروبار میں دلچسپی پیدا کر خود روزگار قائم کرنے کو فروغ ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی دودھ پیدا کرنے والوں کے مفاد کے تحفظ اور دودھ صارفین کو اعلیٰ معیاری دودھ مصنوعات مہیا کرانا اس پالیسی کا مقصد ہے۔ نئی پالیسی میں روزگار وضع کرنا اور دودھ پروسیسنگ یونٹ قائم کرنے کےلئے مناسب ماحول تیار کر بنیادی سہولیات کو فروغ، سرمایہ کاری اور ٹکنیکل اپگریڈیشن پروموشن، فروغ انسانی وسائل ، بازار ترقیات، تحقیق اور ترقیاتی حوصلہ افزائی اور تصدیق کاری نیز گرانٹ، قرض اور رعایت وغیرہ پروگرام شامل ہےں۔جناب بوبڑے نے اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ اترپردیش ملک کی سب سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والی ریاست ہے۔ اس میں سرمایہ کاری اور روزگار وضع کو فروغ دینے کےلئے بہت زیادہ امکان ہے۔ اترپردیش حکومت ، ریاست میں اعلیٰ معیاری دودھ پیداوار اور دودھ مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کے بارے میں بیداری پیدا کر رہی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ اس نئی پالیسی میں دودھ زون کی ترقی، ٹکنیکل اپگریڈیشن کی حوصلہ افزائی ، طریقہ کار میں آسانی اور بازار ترقیات کو ترجیحی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا