اتراکھنڈ کے تین اضلاع میں آج برف باری کے امکانات

0
0

دہرادون، // اتراکھنڈ میں ہفتہ کو بھی ٹھنڈی ہوائیں جاری رہیں۔ زیادہ تر مقامات پر ہلکی دھوپ ہے تاہم میدانی علاقوں میں کچھ مقامات پر گھنی دھند ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے تین اضلاع میں برف باری کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج جاری کی گئی پیشین گوئی کے مطابق اترکاشی، چمولی اور پتھوڑا گڑھ اضلاع میں 3500 میٹر یا اس سے زیادہ کی بلندی پر برفباری کا امکان ہے۔ ادھم سنگھ نگر ضلع کے میدانی علاقے میں گھنی دھند چھائی ہوئی ہے۔ اسی طرح ہریدوار سے نجیب آباد، روڑکی اور دہرادون سے سہارنپور، دہلی کے راستے پر دھند ہے۔ دیگر مقامات پر ہلکی دھوپ ہے۔ مسوری، چمولی، الموڑہ، نینیتال میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔
ویک اینڈ اور نیو ایئر منانے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہے۔ جبکہ بیشتر ہوٹل مکمل طور پر بھرے ہوئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا