اب گنتی ہوگی…اُلٹی گنتی شروع!

0
29

سی ای او نے ووٹوں کی گنتی کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
سر ی نگر؍؍چیف الیکٹورل افسر شالین کابرا نے آج ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ میں20 اکتوبر کو تمام اضلاع میں میونسپل انتخابات2018 کے لئے ووٹوں کی گنتی کے انتظامات کا جائیزہ لیا۔ووٹوں کی گنتی صُبح9 بجے سے ہوگی۔انہوں نے انتخابات کے احسن انعقاد کے لئے متعلقہ افسروں کی کوششوں کی سراہنا کی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ووٹوں کی گنتی کے وقت اُمیدواروں اور اُن کے منظور شدہ پولنگ ایجنٹوں کی حاضری کو یقینی بنانے اور ذاتی طور ووٹوں کی گنتی کے عمل کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ عملے کو ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے ضروری تربیت فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو آنے والے پنچائتی انتخابات کے لئے تیار رہنے پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا