آپ کے خطوط

0
22

مکرمی ایڈیٹرصاحب
روزنامہ لازوال ،206باہو پلازہ ،جموں۔
آداب و تسلیمات
راجوری اور پونچھ کے سرحدی اضلاع کے لوگ کئی دہائیوں سے اس امید کے ساتھ انتظار کر رہے تھے کہ جموں پونچھ ریلوے پروجیکٹ کا ان کا دیرینہ خواب پورا ہوگا، لیکن بدقسمتی سے کسی نہ کسی وجہ سے یہ باوقاراور اہم ریلوے منصوبہ شروع نہیں ہو سکا۔ جموں پونچھ ریل لنک کی آخری سروے رپورٹ سال 2018 میں حکومت ہند کوپیش کی گئی تھی اور سال 2022 میں ایک آر ٹی آئی درخواست کے جواب میں، وزارت ریلوے نے بتایا تھا کہ 223 کلومیٹر کے ریلوے پروجیکٹ کو روک دیا گیا ہے کیونکہ اس منصوبے کی لاگت 22,771 کروڑ روپے تھی جو وزارت کے جواب کے مطابق ’مالی طور پر ناقابل عمل‘ تھی۔
وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ کی 20 تاریخ بروز منگل باوقار پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے لیے جموں کا دورہ کریں گے، اس لیے روزنامہ ’لازوال ‘کی وساطت سے یہ گزارش اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ راجوری اور سرحدی ضلع پونچھ کے دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کے حقیقی مطالبے پر غور کریں گے اور جموں پونچھ ریلوے لائن کاا علان کریں گے جو اسٹریٹجک لحاظ سے اہم خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا