نریندرسنگھ ٹھاکر
ادھم پور؍؍آل جموں و کشمیرکم لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن سے وابستہ این بی ایف کے بینر تلے ٹاؤن ہال رام نگر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔واضح رہے یہ پروگرام پریتم دھیمن این بی ایف کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں ایل پی ای ایف کے صدر کاولا سنگھ مہمان خصوصی تھے اور ریٹائرڈ معززین کو این بی ایف کی طرف سے نوازا گیا ۔
وہیں تقریب میںیتیم اور بی پی ایل طلباء میں اسٹڈی کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ اس کے علاوہ تقریب کے دوران پدم شری رومالو رام کو بھی این بی ایف کی طرف سے اعزاز سے نوازا گیا اور فزیکل ٹیچرز کو بھی نوازا فراہم کی گئی۔ اس تقریب میں کئی دیگر ریٹائرڈ معززین بھی موجود تھے جن میں نیشنل ایوارڈ یافتہ ٹھاکر داس ریٹائرڈ تھے۔