آل انڈیا بیکورڈ کلاسز چناب ویلی کا اہم اجلاس منعقد 

0
0
او بی سی طبقات کے مسائل کو زیر غور لایا، کمیشن میں طبقات سے ممبر شامل کرنے کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں// آل انڈیا بیکورڈ کلاسز چناب ویلی کی جانب سے ایک اہم اجلاس زیرے صدارت چناب ویلی انچارج  عاشق حُسین منعقد ہوا جس میں رامبن  ڈوڈہ ریاسی ضلع کےممبران نے شرکت کی۔اس اجلاس میں عوام نے کہا مرکزی اور جموں و کشمیر سرکاروں کی جانب سے بیکورڈ کلاسز طبقات کا ڈیڈیکیٹڈ کمیشن بنایا جانا چھا قدم ھے لیکن کمیشن جس طبقات کیلئے بنایا گیا ھے اس کمیشن میں اُس طبقات آبادی کا کوئی ممبر نہیں لیا گیا ہے اور  یہ بیکورڈ کلاسز طبقات آبادی کے سراسر ناانصافی کی تصویر ھے۔انہوں نے کہا کہ بڑے دُکھ و آفسوس کی بات ھے یہ بیکورڈ کلاسز طبقات آبادی کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور جموں و کشمیر سرکاریں کہتی ہیں سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس ہے مگر بیکورڈ کلاسز طبقات کے ساتھ یہ انصاف بھی ہے۔
اس ضمن میں  آل انڈیا بیکورڈ کلاسز طبقات  آبادی چناب ویلی نے مرکزی و جموں و کشمیر سرکار سے اپیل کی کہ اِس کمیشن کو خارج کر کے  فوری طور پر نۓ سے سے کمیشن تشکیل دے کر بیکورڈ کلاسز طبقات آبادی کے ممبر کا شامل کیا جائے جو اس طبقات کی وہاں نمائندگی کر کے انصاف دلا سکیں تاکے یہ لوگ آئینِ ہند سے ملنے والی مراعات سے مُستفید ہو سکیں۔
یاد رہے اجلاس میں ضلع ڈوڈہ  کے انچارج  نثار احمد لوہار، مشتاق احمد، شبیر احمد چوپان کے علاوہ کافی تعداد میں بیکورڈ کلاسز طبقات آبادی نے شرکت کی۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا