آزاد نے فاروق نازکی کے انتقال پر تعزیت کی

0
0

کہاان کے الفاظ نہ صرف گہرے تھے بلکہ ہمارے ثقافتی ورثے کی بھرپور عکاسی بھی کرتے تھے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ چیئرمین ڈی پی اے پی غلام نبی آزاد نے آج معروف شاعر، براڈ کاسٹر فاروق نازکی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ایک بیان میں آزاد نے کہاکہ مجھے لیجنڈ فاروق نازکی صاحب کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، ان کی ادبی ذہانت اور میڈیا میں موجودگی بے مثال تھی۔
آزاد نے کہاکہ نازکی صاحب مجھے ذاتی طور پر جانتے تھے، اور ہمیں ان کی شاعری پڑھ کر خوشی ہوئی، ان کے الفاظ نہ صرف گہرے تھے بلکہ ہمارے ثقافتی ورثے کی بھرپور عکاسی بھی کرتے تھے۔انہوں نے مزیدکہاکہ میری اہلیہ شمیم آزاد مٹی کے اس عظیم فرزند کے انتقال پر تعزیت کے لیے میرے ساتھ ہیں۔ آزاد نے کہاکہ اس مشکل وقت میں فاروق نازکی کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیںاور مرحوم کی روح کے لیے سکون کی دعا کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا