آزادی کا امرت مہوتسو: سیوا چرلا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍میڈیکل بلاک ٹھٹھری کے گاؤں سیوا چرلا میں آج ایک مفت میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا انعقاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی ڈوڈہ نے آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام اور ضلع انتظامیہ کے ادبھوت ڈوڈا اقدام کے ایک حصے کے طور پر کیا تھا۔یہ کیمپ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اے ایچ زرگر کی نگرانی اور بی ایم او ٹھٹھری ڈاکٹر گھنشام سنگھ کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔میڈیکل کیمپ کا مقصد علاقے کے غریب اور نادار لوگوں کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی امداد اور مفت ادویات فراہم کرنا تھا۔ڈاکٹر روہت کٹوچ، ڈاکٹر پرتیبہ، ڈاکٹر اخلاق حسین، انیل کمار، سوامی راج کے علاوہ مقامی ASHAs کے علاوہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ایک ٹیم نے اپنی خدمات پیش کیں اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے تقریباً 100 مریضوں کا معائنہ کیا۔ مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا