آر ڈی اینڈ پی آر ڈی کرگل نے پشکم میں صفائی مہم کا اہتمام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج، کرگل نے آج کرگل کے پشکم بلاک میں صفائی مہم کا انعقاد کیا۔واضح رہے ملک میں صفائی کے تصور کو فروغ دینے کے لیے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے تحت سوچھتا پکھواڑا مہم کے تحت اس مہم کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس موقع پر پی آر آئی اور آر ڈی اینڈ پی آر ڈی کے افسران، اور مقامی لوگوں بشمول خواتین نے صفائی مہم میں حصہ لیا۔وہیںتمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں سڑکوں، گلیوں، گھروں کے آس پاس اور دیگر اردگرد کے علاقوں کو ٹھوس کچرے کی بڑی مقدار سے صاف کیا گیا۔تاہم جمع ہونے والے فضلے کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا۔دریں اثناء صفائی مہم کے دوران سرپنچ عیسیٰ علی نے مکینوں کو اپنے علاقوں میں صاف ستھرا اور حفظان صحت کے ماحول کو برقرار رکھنے میں ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص ماحول کو آلودہ کرتا پایا گیا تو اسے سزا اور جرمانہ کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا