آرمی کی یو اے وی تکنیکی خرابی کے باعث پاکستانی سرحد پر پہنچ گئی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍فوج کی ایک بغیر پائلٹ ہوائی گاڑی (یو اے وی) جمعہ کی صبح تکنیکی خرابی کی وجہ سے قابو سے باہر ہو گئی اور پاکستانی سرحد پر پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق جب ہندوستانی فوج کو معلوم ہوا کہ یہ یو اے وی پاکستانی فوجیوں کے پاس ہے تو فوج نے ہاٹ لائن کے ذریعے پاکستانی فوج کو پیغام بھیج کر یو اے وی واپس کرنے کو کہا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ یو اے وی ہندوستانی سرحد میں تربیتی پرواز پر تھا تبھی صبح 9.25 بجے تکنیکی خرابی کے باعث یہ کنٹرول سے باہر ہو گیا اور ہندوستان کے بھمبر گلی سیکٹر کے سامنے پاکستان کے نکیال سیکٹر میں جا گرا۔ جب فوج کو اطلاعات کے ذریعے معلوم ہوا کہ وہ پاکستانی سرحد پر پاکستانی فوجیوں کے ساتھ ہے، تو اس نے ہاٹ لائن کے ذریعے پیغام بھیج کر یو اے وی واپس کرنے کو کہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا